اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹی 20 ورلڈ کپ یو اے ای میں ہوگا: بی سی سی آئی - ICC

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹی 20 عالمی کپ متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں کرانے کی تصدیق کردی ہے۔

T20 World Cup
T20 World Cup

By

Published : Jun 28, 2021, 10:16 PM IST

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ 'بی سی سی آئی نے اصولی طور سے اسے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بورڈ باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس کے بارے میں آگاہ کرے گا۔

جےشاہ نے ایک بیان میں کہا کہ 'ہم ٹورنامنٹ کو یو اے ای شفٹ کر رہے ہیں اور ہم آئی سی سی کو اس سے مطلع کریں گے۔

بی سی سی آئی، ورلڈ کپ کے پہلے دور کے میچ عمان میں کرانے کے لیے بھی تیار ہے۔ شیڈول کو بعد میں حتمی شکل دی جائے گی۔ ہم نے شیڈول پر پوری طرح سے فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ہم جلد ہی اس سے سب کو باخبر کریں گے۔

سمجھا جاتا ہے کہ عمان کرکٹ کے عہدیداروں نے رواں ماہ کے آغاز میں دبئی میں بی سی سی آئی کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔ عمان ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچوں کی میزبانی کرسکتا ہے جس میں سری لنکا، آئرلینڈ، پاپوا نیوگنی، عمان، بنگلہ دیش، نامیبیا، نیدر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ مدمقابل ہوں گے۔

عمان کرکٹ ٹیم نے بھی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پہلے راؤنڈ کی چار ٹیمیں سُپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جس میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کا براہ راست داخلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے سابقہ بورڈ کی میٹنگ کے دوران بی سی سی آئی کو 28 جون تک ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی فزیبلٹی کے بارے میں آگاہ کرنے کو کہا تھا۔ آخری تاریخ پوری ہونے کے ساتھ ہی بی سی سی آئی نے یہاں فیصلہ کیا کہ بھارت میں ٹورنامنٹ کا انعقاد اب بہتر نہیں ہے۔ مقامِ انعقاد چاہے جو بھی ہو آئی سی سی نے پہلے ہی یہ تصدیق کردی ہے کہ بی سی سی آئی ٹورنامنٹ کا میزبان بنا رہے گا۔

اس درمیان اندازاہ لگایا جارہا ہے کہ ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے 15 نومبر کی اصل منصوبہ بند تاریخوں کی بجائے 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک منعقدکیا جائے گا۔ حالانکہ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے اس تعلق سے جلد ہی اعلان کرنے کی بات کہی ہے۔

آئی سی سی نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ یواے ای میں تین میدانوں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم اور ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم کی کمپلیمنٹ کے لیے ایک اور میدان کی تلاش میں ہے۔ عمان کے دارالحکومت میں بنیادی ڈھانچے کے لحاظ اچھی پیش رفت ہونے کے مد نظر بی سی سی آئی اورآئی سی سی نے عمان کے متبادل کو کھلا رکھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details