ہوبارٹ:ایشیا کپ چیمپیئن سری لنکا نے آئر لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں جیت کے ساتھ اپنی مہم کی شروعات کی۔ سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس نے ناٹ آؤٹ 68 بنائے۔ T20 World Cup ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ نے سری لنکا کو 129 رنز کا ہدف دیا جو سری لنکا نے 15 اوورز میں حاصل کر لیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے ہیری ٹییکٹر نے 45 رنز بنائے، حالانکہ اس کے لیے انہوں نے 42 گیندیں کھیلی تھیں۔ اوپنر پال اسٹرلنگ نے بھی 34 رنز کا تعاون دیا لیکن سری لنکا نے کسی اور آئرش بلے باز کو رفتار حاصل نہیں ہونے دی۔
سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے مینڈس اور دھننجایا ڈی سلوا نے پہلی وکٹ کے لیے 63 رنز کی شراکت کے ساتھ اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ ڈی سلوا 25 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد مینڈس نے چاریتا اسلانکا کے ساتھ 70 رنز جوڑ کر سری لنکا کو ہدف تک پہنچا دیا۔ اسلانکا نے 22 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 31 جبکہ مینڈس نے 43 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔ سری لنکا کو ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں نمیبیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی لیکن اس کے بعد سے ایشین چیمپئن اپنے تمام میچ جیت چکی ہے۔
T20 World Cup kکوسل مینڈس کی نصف سنچری سے سری لنکا کی جیت - ایشیا کپ چیمپیئن سری لنکا
ٹی 20 ورلڈ کپ کے سُپر 12 میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔T20 World Cup
Etv Bharat
Last Updated : Oct 23, 2022, 3:33 PM IST