اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Bangladesh vs Zimbabwe بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ - بنگلہ دیش اور زمبابوے

ٹی 20 ورلڈ کپ سُپر 12 میچ میں بنگلہ دیش اور زمبابوے آمنے سامنے ہیں جس میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ICC T20 World Cup

Bangladesh vs Zimbabwe
بنگلہ دیش اور زمبابوے

By

Published : Oct 30, 2022, 9:14 AM IST

گابا: آسٹریلیا کے برسبین میں واقع گابا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں آج بنگلہ دیش اور زمبابوے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے۔ آج کا میچ بنگلہ دیش کے انتہائی اہم ہے کیوں کہ اگر وہ آج کا میچ ہار جاتے ہیں تو اس کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ مشکل ہوجائے گی کی جبکہ زمبابوے کا مقصد آج کا میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقام پر پہنچنا ہوگا۔ اس میچ میں زمبابوے کے حوصلے ساتویں آسمان پر ہیں کیوں کہ اس نے اپنے پچھلے میچ میں سابق چیمپیئن پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو جنوبی افریقہ کے خلاف 104 رنز کے بڑے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

زمبابوے (پلیئنگ الیون):ویزلی مادھویرے، کریگ ارون (کپتان)، سین ولیمز، سکندر رضا، ریگس چکابوا (وکٹ کیپر)، ملٹن شمبا، ریان برل، ٹینڈائی چتارا، رچرڈ نگروا، بریڈ ایونز، بلیسنگ موزربانی

بنگلہ دیش (پلیئنگ الیون): نجم الحسین شانتو، سومیہ سرکار، لٹن داس، شکیب الحسن (کپتان)، عفیف حسین، یاسر علی، نورالحسن (وکٹ کیپر)، مصدق حسین، مستفیض الرحمان، حسن محمود، تسکین احمد

یہ ورلڈ کپ کا 28 واں میچ ہے جس میں دونوں ٹیمیں جیت کے لیے میدان میں اتریں گی۔ گروپ ٹو میں زمبابوے کی ٹیم نے ایک میچ جیتا ہے اور ایک بے نتیجہ رہا ہے۔ 24 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے ساتھ زمبابوے کا میچ بے نتیجہ رہا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ 27 اکتوبر کو زمبابوے نے پاکستان کو سخت مقابلے میں ایک رن سے شکست دی۔

پوائنٹس ٹیبل پر زمبابوے تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کی ٹیم نے دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے گروپ ٹو میں اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلا اور نو رنز سے جیتا۔ دوسرا میچ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ سے 104 رنز سے ہارا تھا۔

ہیڈ ٹو ہیڈ:گزشتہ پانچ میچوں میں زمبابوے نے چار جیتے ہیں اور ایک ہارا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کی ٹیم نے اپنے آخری پانچ میچوں میں صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details