ونندو ہسارنگا کی ہیٹرک کو ضائع کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ٹی۔ 20 عالمی کپ کے گروپ ایک مقابلے میں چار وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔
سری لنکا نے پوتھم نسنکا کی 72 رن کی شاندار نصف سنچری والی اننگز کی بدولت 20 اوور میں 142 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ ہسا رنگا کی ہیٹرک سے سریلنکا کو جیت کی امیدیں نظر آنے لگی تھیں لیکن آخری اوور میں ڈیوڈ ملر نے لگاتار دو چھکے لگاتے ہوئے جنوبی افریقہ کا کام آسان کردیا۔
جنوبی افریقہ نے 19.5 اوور میں چھ وکٹ پر 146 رن بناکر دلچسپ جیت اپنے نام کرلی۔ جنوبی افریقہ کی تین میچوں میں یہ دوسری جیت ہے جبکہ سری لنکا کی تین میچوں میں یہ دوسری شکست ہے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے تبریز شمسی اور پریٹوریس نے 17۔ 17 رن دیکر تین تین وکٹ حاصل کیے۔ اینک نورتزے کو دو وکٹ حاصل ہوئے۔