اردو

urdu

ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2021: بھارت نے پاکستان کو 152 رنز کا ہدف دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے اپنے پہلے میچ میں ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے پاکستان کو 152 رنز کا ہدف دیا ہے۔

T20 World Cup 2021
T20 World Cup 2021

By

Published : Oct 24, 2021, 7:10 PM IST

Updated : Oct 27, 2021, 5:50 PM IST

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے 20 اوورز میں 151 رنز بنائے اور پاکستان کو 152 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بھارتی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کا پہلا وکٹ روہت شرما کے طور پر پہلے ہی اوورز میں گرگیا۔ پھر تیسرے اوورز میں کے ایل راہل کا بھی وکٹ گر گیا۔

بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز کپتان وراٹ نے 57 رنز بنائے جب کہ رشبھ پنت نے 30 گیندوں پر 39 رنز کی اچھی اننگ کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹس حاصل کیے، حسن علی نے دو جب کہ شاداب خان اور رؤف کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔

ٹی 20 فارمیٹ میں پورے پانچ سال اور تقریباً سات ماہ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے۔

بھارت کی پلیئنگ الیون

وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، کے ایل راہل، سوریہ کمار یادیو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، ورون چکرورتی، جسپرت بمراہ، محمد سمیع، بھونیشور کمار

پاکستان کی پلیئنگ الیون

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، حسن علی، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم، شاداب خان، آصف علی

Last Updated : Oct 27, 2021, 5:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details