اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs PAK, T20 WC 2022: بھارت۔پاکستان میچ کی ٹکٹ محض پانچ منٹ میں فروخت - دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے حریف بھارت۔پاکستان

رواں برس ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہوگا اور اس میں شیڈول بھارت۔ پاکستان میچ کی ٹکٹیں India-Pakistan Match Tickets محض پانچ منٹ میں ہی فروخت ہوگئیں۔

بھارت۔پاکستان میچ
بھارت۔پاکستان میچ

By

Published : Feb 8, 2022, 12:50 PM IST

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں بھارت اور پاکستان کا میچ 23 اکتوبر کو میلبورن میں ہوگا India-Pakistan Match in T20 WC جس کی تمام ٹکٹیں بُکنگ شروع ہونے کے محض پانچ منٹ کے اندر ہی فروخت ہوگئیں۔

اس کے علاوہ سڈنی میں ہونے والے جنوبی افریقہ۔بنگلہ دیش اور بھارت بمقابلہ گروپ اے کے رنر اپ والے ڈبل ہیڈر میچ کے لیے تمام ٹکٹوں کی عام فروخت ہو چکی ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے جوش و خروش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ٹکٹ فروخت کے پہلے دن دو میچوں کے لیے عام ٹکٹ بُک ہوگئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 ICC Men's T20 World Cup میں بھارت اور پاکستان کا میچ 23 اکتوبر کو میلبورن میں ہوگا جس کی تمام ٹکٹیں بُکنگ شروع ہونے کے محض پانچ منٹ کے اندر ہی فروخت ہوگئیں۔

دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے حریف بھارت۔پاکستان کا میچ دیکھنے کے لیے شائقین و مداحوں کا جوش ایسا تھا کہ میچ کے ٹکٹ کی بُکنگ شروع ہونے کے محض پانچ منٹ کے اندر ہی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے سی ای او مشیل اینرائٹ نے کہا کہ 'شائقین کی طرف سے ردعمل لاجواب رہا ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے کہ ہم اپنے ان شائقین کو اس ردعمل کا مثبت جوان دینے میں کامیاب رہے جنہوں نے 2020 میں ملتوی ہونے والے ایونٹ کے ٹکٹ خریدے تھے اور جنہوں نے قبل از فروخت میں ٹکٹوں تک ترجیحی رسائی حاصل کرنے کے لیے ہمارے ساتھ رابطہ کیا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13 نومبر کے درمیان ہونا ہے اور یہ سات مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں میلبورن، سڈنی، برسبین، ایڈیلیڈ، گیلونگ، ہوبارٹ اور پرتھ شامل ہیں۔

ایڈیلیڈ، برسبین، گیلونگ، ہوبارٹ، میلبورن، پرتھ اور سڈنی میں کل 45 میچز کھیلے جائیں گے جو 2020 کے ملتوی ہونے والے ایونٹ کی طرح قومی فوٹ پرنٹ کو یقینی بناتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details