اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹی نٹراجن نے گھٹنے کی سرجری کروائی، ٹویٹر پر شیئر کی تصویر - تیز گیند باز ٹی نٹراجن

دورہ آسٹریلیا کے بعد سے گھٹنے کی چوٹ سے جوجھ رہے بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز ٹی نٹراجن نے گھٹنے کی کامیاب سرجری کرائی۔

Natarajan
Natarajan

By

Published : Apr 27, 2021, 9:53 PM IST

آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے محض دو میچ کھیلنے کے بعد ہی مکمل آئی پی ایل سیزن سے باہر ہوجانے والے تیز گیند باز ٹی نٹراجن نے گھٹنے کی سرجری کروائی۔

ٹی نٹراجن نےسرجری کے بعد ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا 'آج میں نے گھٹنے کی سرجری کرائی ہے۔ میڈیکل ٹیم، سرجنس، ڈاکٹرز، نرس اور ملازمین کی مہارت، توجہ اور احسان کے لیے شکریہ۔ میں بی سی سی آئی اور ان تمام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے نیک خواہشات پیش کیں۔'

واضح رہے کہ گھٹنے کی چوٹ کے سبب نٹراجن ابتدائی دو آئی پی ایل میچوں کے بعد ہی ٹیم سے باہر ہوگئے تھے۔ بعد میں انہیں ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح سے عدم دستیاب قرار دے دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details