اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شکھر دھون کو ملی کپتانی - فاسٹ بولر ایشانت

کورونا سے متاثر بھارتی گھریلو سیزن کی شروعات سید مشتاق علی کرکٹ ٹورنامنٹ سے ہو رہی ہے۔ شکھر دھون مشتاق علی ٹی ۔ 20 ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں دہلی کی کپتانی سنبھالیں گے۔

شیکھر دھون مشتاق علی ٹی۔20 ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں دہلی کی کپتانی سنبھالیں گے۔
شیکھر دھون مشتاق علی ٹی۔20 ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں دہلی کی کپتانی سنبھالیں گے۔

By

Published : Dec 29, 2020, 12:29 PM IST

بائیں ہاتھ کے بھارتی سلامی بلے باز شکھر دھون سید مشتاق علی ٹی ۔ 20 ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں دہلی کی 20 رکنی ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے اوپنر شکھر دھون سید مشتاق علی ٹرافی قومی ٹی ۔ 20 چیمپیئن شپ میں جب دہلی کے 20 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے، اس ٹی ۔ 20 ٹورنامنٹ کے ساتھ ہی بھارت کا 2020-21 ڈومیسٹک سیزن اگلے مہینے سے شروع ہوجائے گا۔

انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری اور رگوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے موجودہ دورے میں آسٹریلیا سے باہر ہونے والے تیز گیند باز ایشانت شرما کو بھی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔

شیکھر دھون مشتاق علی ٹی۔20 ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں دہلی کی کپتانی سنبھالیں گے۔

تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ 32 سالہ فاسٹ بولر ایشانت تمام میچوں کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ نتیش رانا، پون نیگی اور منجوت کالرا جیسے کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ٹورنامنٹ 10 جنوری سے شروع ہوگا اور دہلی کو ممبئی، آندھرا، کیرالہ اور پانڈیچیری کے ساتھ ایلیٹ گروپ ای میں رکھا گیا ہے۔ اس گروپ کے لیگ میچز وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا سے متاثر ہندوستانی گھریلو سیزن کی شروعات سید مشتاق علی کرکٹ ٹورنامنٹ سے ہورہی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 10 جنوری کو کرناٹک اور جموں و کشمیر کے مابین میچ سے شروع ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details