کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سُوپر لیگ چھٹے سیزن کا آٹھویں میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوا۔ جس میں زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 198 رنز بنائے، جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم نے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سُوپر لیگ چھٹے سیزن کا آٹھویں میچ کھیلا گیا میچ میں سب سے پہلے ٹاس ہارنے کے بعد کھیلنے اتری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے199 رنز کا ہدف دیا۔ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 81 ،اعظم خان 47 اور فاف ڈیو پلیسی 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان سُوپر لیگ: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل صرف 3 رنز بناکر عثمان شنواری کی بال پر آؤٹ ہوگئے، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور صرف 13 رنز تھا۔ کامران اکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹام کوہلر کیڈمور بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ صرف 4 رنز بناکر ڈیل اسٹین کا شکار ہوگئے۔
پاکستان سُوپر لیگ: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست تاہم میچ میں دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد اوپنر امام الحق اور حیدر علی نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 52 رنز جوڑ کر مجموعی اسکور 79 تک پہنچایا، اس موقع پر امام الحق 30 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیل کر حیدر علی کا ساتھ چھوڑ گئے۔ پشاور زلمی کو چوتھا نقصان حیدر علی کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 29 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بناکر اسٹین کی گیند پر ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا پشاور زلمی کا اسکور 145 پر پہنچا تو سینئر بلے باز شعیب ملک 34 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ یہ میچ پشاور زلمی کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے لیکن ڈیل اسٹین کے چوتھے جبکہ اننگز کے 19ویں اوور میں وہاب ریاض نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 2 چھکے لگا کر ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔ وہاب ریاض نے 8 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 20 رنز بنائے۔
پشاور زلمی نے19.3 اوورز میں 202 رنز بناکر فتح حاصل کی، ڈیل اسٹین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد حسنین، عثمان شنواری اور زاہد محمود اور بین کٹنگ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔