نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کپتان نے ٹی۔20 میں نئی تاریخ رقم کردی کرکٹ کھیل ہی ایسا ہے کہ یہاں ریکارڈ بنتے ہیں اور ٹوٹتے ہیں۔ ایسا ہی نیوزی لینڈ میں بھی ہوا ہے جہاں نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ٹی۔20 میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کپتان نے ٹی۔20 میں نئی تاریخ رقم کردی خبر کے مطابق صوفی نے نیوزی لینڈ کے سوپر اسمیش مقابلے میں 36 گیندوں پر سنچری بنائی۔ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان کی 108 رنز کی اننگز میں 9 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے ۔
نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کپتان نے ٹی۔20 میں نئی تاریخ رقم کردی ان کی تیز سنچری بدولت ہی نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن کی ٹیم نے 129 رنز کا نشانہ 8.4 اوورز میں 15.59 کے اسٹرائیک ریٹ سے حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کپتان نے ٹی۔20 میں نئی تاریخ رقم کردی ویلنگٹن کی ٹیم نے اوٹاگو کو ڈومیسٹک ٹی۔20 میں 10 وکٹوں سے شکست دی۔ واضح رہے کہ صوفِی ڈیوائن نے 11 برس بعد ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن کا 38 گیندوں کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا ہے۔