اردو

urdu

ETV Bharat / sports

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی - پشاور

پاکستان سُوپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس طرح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں لاہور قلندرز پہلی مرتبہ ایونٹ میں اپنا پہلا میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی
لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی

By

Published : Feb 22, 2021, 2:26 PM IST

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی۔20 سیریز کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قبل ازیں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بولرز نے ان کے فیصلے کو درست ثابت کردیا۔

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی

شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر امام الحق کو پویلین کی راہ دکھائی، اس کے بعد سلمان مرزا نے 18 کے مجموعے پر کامران اکمل کو بھی آؤٹ کردیا۔ ایک رن کے اضافے کے بعد سلمان مرزا نے پھر جادو جگایا اور خطرناک حیدر علی کو بھی صفر پر آؤٹ کردیا۔

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی

لیکن شعیب ملک نے 26 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بحران سے نکالا لیکن وہ بھی 46 کے مجموعے پر ہمت ہار گئے۔ روی بوپارا اور ردرفورڈ کے درمیان 64 کی شراکت نے پشاور زلمی کا اسکور 110 تک پہنچایا، جہاں ردرفورڈ آؤٹ ہوگئے، انھوں نے 26 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی پی ایس ایل کے کسی سیزن میں پہلے میچ میں کامیابی پر خوش ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں فاسٹ بولر نے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ہم نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں اپنا افتتاحی میچ جیتا۔

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی

شاہین شاہ آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ابتدا میں وکٹیں مل جائیں تو ٹیم حاوی ہوجاتی ہے، کوشش ہے کہ اس پی ایس ایل کا بہترین بولر بنوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کو پچھلے سال کی پرفارمنس سے بہت زیادہ اعتماد ملا ہے، ٹیم کو نیٹ میں کی گئی محنت کا صلہ ملا ہے۔

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی

ABOUT THE AUTHOR

...view details