اردو

urdu

بھارت اور انگلینڈ لارڈز میں ایک دوسرے کے مقابلے میں اتریں گے

نوٹنگھم کے ٹرینٹ برج پر پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد بھارت اور انگلینڈ تاریخی گراؤنڈ لارڈز پر شروع ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں جمعرات کو برتری حاصل کرنے کے ارادے سے اتریں گے۔ ٹرینٹ برج پر پہلا ٹیسٹ چار دن کی سنسنی خیز جدوجہد کے بعد پانچویں اور آخری دن بارش کی وجہ سے ڈرا پر ختم ہوا۔

By

Published : Aug 11, 2021, 10:56 PM IST

Published : Aug 11, 2021, 10:56 PM IST

بھارت اور انگلینڈ لارڈز میں ایک دوسرے کے مقابلے میں اتریں گے
بھارت اور انگلینڈ لارڈز میں ایک دوسرے کے مقابلے میں اتریں گے

بھارت کو 209 رنز کا ہدف ملا تھا جس میں سے بھارت نے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 52 رنز بنائے تھے۔ کپتان وراٹ کوہلی کی ٹیم کے پاس پہلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرنے کا اچھا موقع تھا لیکن بارش نے بھارتیوں کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کی اور اننگز کھیلنے پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ دوسرے ٹیسٹ میں داخل ہوتے وقت دونوں ٹیمیں اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہوں گی۔ ٹرینٹ برج پر بھارت نے پہلی اننگز میں انگلینڈ کو 183 رنز پر نمٹادیا تھا۔ میزبان ٹیم کواس سے کافی راحت ہوگی کہ پہلا ٹیسٹ ڈرا رہا اور دوسرے ٹیسٹ میں وہ 0-0 سے آگے جائیں گے۔

بھارتی ٹیم اپنے آل راؤنڈ کھیل کی بنیاد پر دونوں ٹیموں سے بہتر نظر آئی تھی لیکن ان کے ٹاپ آرڈر کی ناکامی ان کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں پلیئنگ الیون میں شامل لوکیش راہل کی فارم میں واپسی بھارت کے لیے راحت کا باعث ہو سکتی ہے۔ لیکن ٹاپ اور مڈل آرڈر کی کمزوری ٹیم انڈیا کی صلاحیت پر سوال اٹھاتی ہے۔

چیتیشور پجارا، کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان اجنکیا رہانے کی بیٹنگ کی صلاحیت پر کسی کو شک نہیں لیکن ان کے سستے میں آؤٹ ہونے سے ہندوستان مشکل میں پڑ سکتا ہے۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں انگلینڈ فائدہ اٹھا سکتا ہے جبکہ ہندوستان کو اس شعبہ میں زبردست بہتری لانی ہے۔

میزبان ٹیم کی بیٹنگ ان کے لیے پریشانی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ دونوں اننگز میں جو روٹ کی برتری نے انگلینڈ کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔ روٹ کو چھوڑ کر باقی انگلش بیٹنگ بھارت کی تیز گیند بازی کے سامنے جھکتے ہوئے دکھے تھی۔ انگلینڈ راتوں رات اپنی بیٹنگ بہتر نہیں کر سکتا لیکن کھلاڑی انفرادی طور پر اپنی کارکردگی بہتر کرسکتے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details