حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اظہر الدین نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی نے کورونا وائرس وبا کے دوران کھیل شروع کرنے کے لئے جس طرح کے اقدامات کیے ہیں اس سے میں بہت خوش ہوں۔ انہوں نے بورڈ کے صدر سورو گنگولی کی بھی تعریف کی۔
یاد رہے کہ کلکتہ کا ایڈن گارڈن اسٹیڈیم اظہر الدین کے پسندیدہ میدانوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران یہاں زیادہ تر بین الاقوامی سنچریاں بنائی۔ وہ کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کے باوجود ٹورنامینٹ کے انعقاد پر کافی خوش ہیں۔
واضح رہے کہ سید مشتاق علی ٹرافی کا آغاز 10 جنوری سے ہونا ہے۔ جب کہ احمد آباد کا موتیرا اسٹیڈیم ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ برائے انڈیا (بی سی سی آئی) نے اس سے وابستہ یونٹوں کو آگاہ کردیا ہے کہ احمد آباد کا موتیرا اسٹیڈیم، کوارٹر فائنل (26 جنوری 26-27) ، سیمی فائنل (29 جنوری) اور فائنل (31 جنوری) کی میزبانی کرے گا۔