جے پور:سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر چھتیس گڑھ کو بلے بازی کی دعوت دی۔ چھتیس گڑھ کی شروعات بہت خراب رہی جب اس کے دونوں اوپنرز ششانک چندراکر (0) اور کپتان امندیپ کھرے (0) کو روی تیجا نے پویلین بھیج دیا ۔ ہرپریت سنگھ (ایک)، ششانک سنگھ (51)، سنجیت دیسائی (چھ) اور سوربھ مجمدار کو روی تیجا نے آؤٹ کیا۔
چھتیس گڑھ کے لیے کریز پر صرف ششانک سنگھ ہی کھڑے ہو سکے، انھوں نے 47 گیندوں میں 51 رنز کی نصف سنچری اسکور کی۔ ایکناتھ کیرکر (9)، اجے منڈل (10) کو تیاگ راج نے آؤٹ کیا۔ گگندیپ سنگھ (13) اور جیویش بٹے (2) کو ملند نے آؤٹ کیا۔ چھتیس گڑھ کی پوری ٹیم 19.1 اوور میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔چھتیس گڑھ کے لیے منڈل اور اگروال نے دو دو وکٹ لیے۔
گجرات نے گوا کو 15 رن سے شکست دی
آج گجرات نے ارول پٹیل کے 19 گیندوں میں 46 رن، سوربھ چوہان کے 26 گیندوں میں 36 رن اور بعد ازاں اسنیہا پٹیل کے 36 رن پر 4 وکٹوں کی مدد سے گوا کو 15 رن سے شکست دی۔