بھارت کے بلے باز سوریہ کمار یادو اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کریئر کی پہلی 20 اننگز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ منگل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں 76 رنز بنانے کے بعد وہ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم (818) سے صرف دو پوائنٹس پیچھے ہیں۔ Suryakumar Yadav Place Second in Rankings
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے دو میچ سوریہ کمار کے لیے اتنے اچھے نہیں رہے، انہوں نے کپتان روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم تیسرے میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کو 165 کے مشکل ہدف کے بہت قریب پہنچا دیا۔ اس اننگز کی وجہ سے وہ چوتھے نمبر سے دو درجے اوپر آگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے محمد رضوان اور ایڈن مارکرم کو ایک ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اس سیریز میں مزید دو میچ کھیلنے ہیں اور سوریہ کمار کے پاس بابر کو پیچھے چھوڑنے کا سنہری موقع ہے۔