بنگلورو:پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز 4-1 سے جیتنے کے بعد سوریہ کمار یادو نے رات کہا کہ یہ کمال کی سیریز رہی ہے۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھ کر اچھا لگا۔ میں نے ہمیشہ اپنی ٹیم کے ساتھیوں سے کہا ہے کہ میدان میں آپ کو جو بھی صحیح لگے وہ کریں۔ اپنے کھیل سے لطف اندوز ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج وکٹ تھوڑی مشکل تھی، میں نے اپنے کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ ہم ابھی میچ میں ہیں، فکر نہ کریں۔
اس موقع پر پلیئر آف دی سیریز روی بشنوئی نے کہا کہ پہلا میچ میرے مطابق اچھا نہیں گزرا۔ تاہم میں نے جو منصوبہ بنایا تھا اس پر عمل درآمد کی کوشش کر رہا تھا۔ میں زیادہ اونچی گیند نہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور وکٹ ٹو وکٹ گیند بازی کرنا چاہ رہا تھا۔ میں جنوبی افریقہ میں بھی اس طرح کی باؤلنگ کرنا چاہوں گا۔
پلیئر آف دی میچ اکشر پٹیل نے کہا کہ آج مجھے پہلی ہی گیند پر اسپن ملا تو میں نے مسکرا کر سوچا کہ یہ میرا وکٹ ہے۔ ایک بریک کے بعدواپسی کرتے ہوئے میں لے میں نہیں تھا، میں اس وقت بہت کچھ سوچ رہا تھا کیونکہ بیٹنگ اس طرح نہیں چل رہی تھی۔ اگرچہ آج میں نے اچھی بلے بازی کی۔ جس طرح میں نے بشنوئی کے ساتھ شراکت میں بولنگ کی اس سے مجھے بہت مدد ملی۔ یہ شراکت داری مزید جاری رہے تو اچھا ہو گا۔