نئی دہلی: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سال 2022 میں کھیل کے تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کے لیے بہترین مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے نام جاری کر دیے۔ بی سی سی آئی نے بلے باز سوریہ کمار یادو اور تیز گیند باز بھونیشور کو سال 2022 کے لیے ٹاپ ٹی 20 پرفارمر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ سوریہ کمار نے 31 ٹی 20 میچوں میں 117 کے بیسٹ اسکور کے ساتھ 1164 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ سوریہ کمار یادو نے اس سال 2 سنچریوں کے علاوہ 9 ہاف سینچری بنائی۔ سوریہ ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 1000 رنز بنانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ BCCI Announced Top Performers Of Team India
اس کے ساتھ ہی بھونیشور نے 32 میچوں میں 37 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم 2023 کا آغاز سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز سے کرے گی، جو 3 جنوری سے تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ ہوگا۔ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین پرفارمرز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ پنت نے سات میچوں میں 61.81 کی اوسط سے 680 رنز بنائے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 146 رنز ہے۔ اس کے ساتھ ہی تیز گیند باز بمراہ نے پانچ میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔