سنچورین: اپنے وقت کے عظیم ٹیسٹ بلے باز سنیل گاوسکر نے کہا کہ ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ کے مقابلے ٹیسٹ میں فرق ہے اور اس فارمیٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے شبمن گل کو اپنی بلے بازی کی جارحیت کو روکنا چاہیے۔ گاوسکر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گل ٹیسٹ کرکٹ میں بہت جارحانہ طریقے سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ کرکٹ کے مقابلے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہیں تو اس میں تھوڑا فرق ہوتا ہے۔ فرق گیند میں ہوتاہے۔
انہوں نے کہا، ’’سرخ گیند ہوا میں اور پچ کے باہر بھی سفید گیند کے مقابلے تھوڑا زیادہ گھومتی ہے۔ اس میں باؤنس بھی قدرے زیادہ ہوتاہے، انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے۔‘‘ گاوسکر نے کہا، "شبمن گل نے اپنے کیریئر کی بہت اچھی شروعات کی اور ہم نے ان کے شاٹس کی تعریف کی۔ ہم صرف امید کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی فارم میں واپس آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وہ سخت محنت کرے گا اور مستقبل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔