بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ ہیڈنگلے کے لیڈز میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا پہلی اننگز میں 78 رن پر سمٹ گئی ۔ یہ 89 سالوں میں ٹیسٹ میں بھارت کا 9واں کم ترین اسکور ہے۔
کپتان وراٹ کوہلی صرف 17 گیندوں پر 7 رنز بنا سکے۔ انہوں نے آخری 4 اننگز میں 17.25 کی اوسط سے صرف 69 رنز بنائے ہیں۔ کوہلی کی ناکامی ٹیم مینجمنٹ کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ایسے میں سابق بین الاقوامی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے ہندوستان کے کپتان کو ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر سے مدد لینے کا مشورہ دیا ہے۔
گواسکر نے کمنٹری کے دوران کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد کہا کہ کوہلی کو فوراً سچن سے فون کرکے پوچھنا چاہئے کہ انہیں کیا کرنا چاہئے ؟ کوہلی کو وہی کرنا چاہئے جو سڈنی ٹیسٹ میں کیا تھا۔ خود سے کہنا ہوگا کہ میں کور ڈرائیو نہیں کھیلوں گا۔