ہرارے: زمبابوے کے خلاف پہلے دو میچوں میں یک طرفہ جیت درج کرنے کے بعد، بھارتی ٹیم آج تیسرے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں کلین سویپ کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ اگر بھارت اس سیریز میں کلین سویپ کرتا ہے تو یہ زمبابوے کے خلاف مسلسل ون ڈے سیریز میں چوتھی بار ہوگا۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے زمبابوے پر مسلسل تین ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا ہے۔ یہ تین ون ڈے سیریز 2013 اور 2016 کے درمیان کھیلی گئی تھی۔ جس میں بھارت نے 2013 میں زمبابوے کو 5-0، 2015 میں 3-0 اور 2016 میں 3-0 سے شکست دی۔ India eye Clean Sweep Against Zimbabwe
بھارت نے زمبابوے کو پہلے دو میچوں میں کھیل کے ہر حصے میں شکست دی ہے۔ زمبابوے کی ٹیم اب تک بھارتی ٹیم کے سامنے پست ثابت ہوئی ہے۔ ایسے میں بھارتی ٹیم اگلے برس ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ جیسے مقابلوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے تجربات جاری رکھ سکتی ہے۔ کپتان کے ایل راہل نے اب تک نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کرنے کے تمام مواقع فراہم کیے ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی کھلاڑیوں کو ابھی ایک سخت چیلنج کا سامنا کرنا ہے، لیکن یہ تجربہ انہیں خود کو ایک کرکٹر کے طور پر تیار کرنے میں مدد دے گا۔ بھارتی گیند بازوں نے اب تک زمبابوے پر کوئی رحم نہیں کیا۔ زمبابوے کی ٹیم پہلے میچ میں 189 اور دوسرے میچ میں 161 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے بلے باز بھارتی گیند بازوں کے سامنے رنز بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔