سری لنکا کی کرکٹ ٹیم جو انگلینڈ کے دورے پر ہے اور بورڈ نے سری لنکا کے 3 کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کر دیا ہے۔ ان کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ کے موقع پر بایو بلبل کو توڑنے کے کی وجہ سے سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تینوں کو معطل کردیا ہے۔
کوشل مینڈس، وکٹ کیپر نیروشن ڈِکویلا اور سلامی بلے باز دھنوشکا گوناتلکا کو فوری طور پر سری لنکا واپس آنے کا حکم دیا ہے۔ ان تینوں پر تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سری لنکا کی شکست کے بعد رات کے وقت ڈرہم کی سڑکوں پر گھومتے نظر آئے تھے۔ اس میچ میں سری لنکا کو 89 رنز سے کرشنگ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور تینوں کھلاڑی اس میچ کا حصہ بھی تھے۔
ان کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں سری لنکن ٹیم کے یہ تینوں کھلاڑی رات کے وقت اپنے ہوٹل سے باہر جاتے ہوئے دیکھے گئے تھے اور اس کے بعد ہی ان پر بایو بلبل کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔