دُبئی:بھارت اور سری لنکا کے مابین ایشیا کپ 2022 کا سُپر فور میچ دُبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی ہے۔ بھارت کے لیے یہ میچ کرو یا مرو والا ہے کیوں کہ گزشتہ میچ میں پاکستان سے ملی ہار سے بھارت کا فائنل میں پہنچنا مشکل ہوگیا ہے اور اسے آج کا میچ ہر حال میں جیتنا ضروری ہے۔ فائنل مقابلے تک رسائی کے لیے کسی بھی حال میں آج بھارت کو سری لنکا کے خلاف یہ میچ جیتنا ہوگا۔ Asia Cup Match Report
بھارت (پلیئنگ الیون): روہت شرما(کپتان)، کے ایل راہُل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دیپک ہُڈا، ہاردک پانڈیا، روی چندرن اشون، بھونیشور کمار، یُزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ
سری لنکا (پلیئنگ الیون):داسن شناکا(کپتان)، پاتھم نسانکا، کُسل مینڈس (وکٹ کیپر)، چرتھ اسالنکا، دانوشکا گناتھیلاکا، بھانوکا راجا پاکسا، وانندو ہسارنگا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانہ، آسیتھا فرنانڈو، دلشان مدوشنکا
پاکستان سے ہارنے کے بعد اب بھارت کو فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے کسی بھی قیمت پر سری لنکا کو ہرانا ہوگا، کیونکہ سری لنکا اور پاکستان ایک ایک میچ افغانستان اور بھارت کو شکست دے کر سر فہرست ہے، جب کہ بھارت اور افغانستان اپنا پہلا میچ ہار نے کے بعد تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے وسط میں اس وقت دھچکا لگا جب ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ انجری کے باعث پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ ان کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم میں جگہ ملی، لیکن پاکستان کے خلاف میچ میں وہ کھیلتے ہوئے نہیں نظر آئے۔ اگرچہ اس ٹیم میں رویندر جڈیجہ کی کمی محسوس ہوئی، جب پانچ وکٹیں گرنے کے بعد، بھارت کے پاس دیپک ہڈا اور کوہلی کے بعد بیٹنگ کے لیے کوئی آپشن نہیں تھا۔ اس طرح اگر دیکھا جائے تو بھارتی ٹیم میں مزید تبدیلیاں متوقع ہے۔ یہاں یہ دیکھنا بھی دلچسپ ہوگا کہ پنت اور دنیش کارتک کے درمیان کس کو ٹیم میں جگہ ملے گی۔ Asia Cup 2022
بھارت نے اتوار کے روز پاکستان کے خلاف پانچ باؤلنگ آپشنز کے ساتھ کھیلا اور فیصلہ ٹیم کے حق میں نہیں گیا، کیونکہ بھونیشور کمار کا دن اچھا نہیں رہا۔ پاکستان کے خلاف ابتدائی میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہاردک پانڈیا مہنگے ثابت ہوئے اور اسی طرح یوزویندر چہل بھی ٹورنامنٹ میں بہترین فارم میں نظر نہیں آرہے ہیں۔پانچ گیند بازوں کی 'فارمولے میں' میں ہاردک کے چار اوور بہت اہم بن جاتے ہیں۔ اکشر پٹیل کو ٹیم کو توازن فراہم کرنے کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے، جنہیں جڈیجہ کی جگہ لایا گیا ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ سے قبل اویش خان کی طبیعت ناساز تھی، وہ تیسرے ماہر فاسٹ بولر کے طور پر ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔
ہیڈ کوچ راہل دراوڈ نے اصرار کیا کہ بھارت ورلڈ کپ سے قبل اپنی بہترین پلیئنگ الیون کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کرے گا۔ ٹیم میں 'رشبھ پنت بمقابلہ دنیش کارتک' کی بحث چل رہی ہے، جس کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ نے تمل ناڈو کے وکٹ کیپر بلے باز کی جگہ دیپک ہڈا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دوسری طرف، کارتک کو پہلے دو میچوں میں بمشکل بلے بازی کا موقع ملا ہے۔
اس وقت باؤلنگ کے وسائل شاید کافی نہ ہوں، لیکن بھارت کو اپنے مڈل آرڈر کے بارے میں فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ کی مثبت بات یہ تھی کہ ٹاپ آرڈر نے بہت اچھا کام کیا۔ روہت، کے ایل راہل اور ویرات کوہلی تینوں نے کافی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیز شروعات کی۔
یہ بھی پڑھیں: Asia Cup 2022 سری لنکا کے خلاف بھارت کے لیے کرو یا مرو مقابلہ آج