امسال سری لنکا کے والی بال، ایتھلیٹکس، فٹ بال، بیڈمنٹن، ویٹ لفٹنگ، نیٹ بال، ٹیبل ٹینس، جوڈو اور ریسلنگ سمیت کئی بین الاقوامی مقابلوں سےحصہ نہ لینے کا امکان ہے۔ سری لنکا کے انگریزی اخبار ڈیلی مِرر کی رپورٹ کے مطابق کم از کم 30 قومی کھیلوں کی فیڈریشن جو کہ نیشنل اسپورٹس کونسل (این ایس سی) اور ہائی پرفارمنس اسپورٹس پروگرام کی جانب سے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے فنڈنگ پر منحصر تھے، غیر ملکی کوچز کے لیے غیر ملکی ٹریننگ اور الاؤنس نہ ہونے کے سبب کام نہیں کر رہے ہیں۔ Emergency Declared in Sri Lanka
Sri Lanka Economic Crisis: سری لنکا میں معاشی بحران کا کھیلوں پر اثر - Sri Lanka National Sports Federations
سری لنکا میں جاری معاشی بحران نے کھیلوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ ان میں سے کئی سری لنکن ٹیمیں ڈالرز کی کمی کی وجہ سے ایشیائی اور عالمی سطح پر بین الاقوامی کھیلوں میں شرکت نہیں کر پا رہی ہیں۔ Sri Lanka Economic Crisis Effect on Sports
Sri Lanka economic crisis
اخبار میں شائع خبروں کے مطابق ہوٹل میں رہائش کے لیے انٹری فیس اور متعلقہ اخراجات ڈالرز میں ادا کیے جانے ہیں لیکن مقامی بینک کی جانب سے کریڈٹ کی سہولت نہ دینے کی وجہ سے سری لنکا بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے سے قاصر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سری لنکا نے بین الاقوامی سطح پر کئی مقابلوں میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروایا تھا لیکن اب معاشی بحران کی وجہ سے وہ اپنی انٹری فیس ادا کرنے سے قاصر ہے۔