اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Pakistan vs Sri Lanka 2nd Test: سری لنکا کی پاکستان پر بڑی جیت - سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے 246 رنز سے بڑی جیت حاصل کی۔ Sri Lanka Beat Pakistan in 2nd Test

Sri Lanka Defeated Pakistan
سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست

By

Published : Jul 28, 2022, 3:07 PM IST

گالے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے سامنے 508 رنز کا مشکل ہدف رکھا تھا جسے پاکستانی ٹیم حاصل نہیں کر سکی اور پوری ٹیم 261 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے جانب سے کپتان بابر اعظم سب سے کامیاب بلے باز رہے اور 81 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ سری لنکا کی جانب سے پرباتھ جے سوریہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ Pakistan Tour of Sri Lanka

ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پاکستان نے ایک وکٹ پر 89 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن جلد ہی 97 رنز کے مجموعی اسکور پر امام الحق پویلین لوٹ گئے۔ وہ ایک رن سے اپنئ نصف سنچری سے محروم رہ گئے اور 90 گیندوں میں 49 رنز بنا کر مینڈس کا شکار بنے۔ اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز کریز پر آئے اور کپتان کے ساتھ اننگ کو آگے بڑھایا۔ بابر اور رضوان نے تیسری وکٹ کے لیے 79 رنز کی پارٹنرشپ کی اور جیت کی امیدوں کو زندہ رکھا لیکن 176 کے مجموعی اسکور پر رضوان بھی پویلین لوٹ گئے۔ رضوان نے 69 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 37 رنز کی اننگ کھیلی۔

ٹاپ آرڈر کے پویلین لوٹ جانے کے بعد پاکستان کی واحد امید کپتان بابر اعظم تھے اور انہوں نے مزاحمت جاری رکھی لیکن دیگر کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ نہیں دے سکا اور پوری ٹیم 261 رنز پر سمٹ گئی۔ بابر اعظم نے 146 گیندوں میں 81 رنز کی اننگ کھیلی لیکن دیگر بلے بازوں کا ساتھ نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگ میں پرباتھ جے سوریہ نے 5 بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ رمیش مینڈس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details