دبئی: سری لنکا نے وینندو ہسرنگا کے تین وکٹ لینے کے بعد پاتھم نسانکا (55 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچری کی بدولت ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 میچ میں جمعہ کو پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ داسن شناکا کی ٹیم نے پہلے پاکستان کو 121 رن پر آل آؤٹ کیا اور پھر 122 رن کا ہدف 17 اوورز میں حاصل کر لیا۔ Sri Lanka beat Pakistan by five wickets
ہسرانگا نے پاکستانی بلے بازوں کو اپنی اسپن میں پھنسایا، چار اووروں میں محض 21 رن دیے اور کپتان بابر اعظم سمیت تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد پاتھم نسنکا نے 48 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 55 رن بنا کر اپنی ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔ تاہم اس میچ میں جیت سری لنکا کے لیے بے معنی ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں جو اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ریلنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کے لیے بلایا اور محمد رضوان (14) کو جو شاندار فارم میں تھے،جلد ہی پویلین لوٹا دیا ۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے فخر زمان نے اپنی جدوجہد سے بھرپور اننگز میں 18 گیندوں پر 13 رنز بنائے اور رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے۔ بابر نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے، حالانکہ انھوں نے اس کے لیے 29 گیندیں کھیلی تھیں۔
11ویں اوور میں بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کو وکٹوں کی جھڑی گئی اور اس نے اگلے نو اووروں میں سات وکٹ گنوا دیئے۔ اس دوران پاکستان نے صرف 53 رنوں کا اضافہ کیا جس میں محمد نواز نے 26 رن کا تعاون ادا کیا۔ نواز نے 18 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 26 رن بنا کر اپنی ٹیم کو 121 رن کے باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔