اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Sri Lanka vs Ireland سری لنکا کے خلاف آئرلینڈ کی بدترین شکست - سری لنکا بمقابلہ آئرلینڈ ٹیسٹ سیریز

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو اننگز اور 280 رنز سے شکست دے دی۔ پربھات جے سوریا کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 اپریل سے کھیلا جائے گا۔ Sri Lanka Beat Ireland

سری لنکا کے خلاف آئرلینڈ کی بدترین شکست
سری لنکا کے خلاف آئرلینڈ کی بدترین شکست

By

Published : Apr 19, 2023, 8:04 AM IST

گال: سری لنکا نے پربھات جے سوریا (10 وکٹ) کی سحر انگیز گیند بازی کی بدولت منگل کو پہلے ٹسٹ میں آئرلینڈ کو اننگز اور 280 رنز سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے چمیکا کرونارتنے، کوسل مینڈس، دنیش چنڈیمل اور سدیرا سماراویکراما کی سنچریوں کی مدد سے پہلی اننگز میں 591 رنز بنائے۔ سری لنکا میں اپنا پہلا ٹسٹ کھیلنے والی آئرلینڈ کے پاس اس ہمالیائی ا سکور کا کوئی جواب نہیں تھا اور پوری ٹیم دو بار 311 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آئرلینڈ نے تیسرے دن کا آغاز 117/7 کے اسکور سے کیا۔ لورکن ٹکر 45 رنز کے ساتھ مہمانوں کی اننگز کی قیادت کر رہے تھے لیکن جے سوریا نے انہیں اور مارک ایڈیر (0) کو تین گیندوں کے اندر ہی آؤٹ کر دیا۔

رمیش مینڈس نے اینڈی میک برائن کی وکٹ لے کر آئرلینڈ کی اننگز 143 رنز پر سمیٹ دی۔ کپتان کرونارتنے نے آئرلینڈ کو فالو آن کے لیے بلانے کے لیے اپنے اسپنرز پر بھروسہ کیا اور مہمان ٹیم پانچ وکٹوں پر 40 رنز پر سمٹ گئی۔ ہیری ٹییکٹر (95 گیندیں، 4 چوکے، 42 رنز) اور کرٹس کیمفر (73 گیندیں، 5 چوکے، 30 رنز) نے چھٹی وکٹ کے لیے 60 رنز کی شراکت قائم کی، جو دوسری اننگز میں آئرلینڈ کی بہترین اننگز تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Lanka Missed Qualification: سری لنکا ورلڈ کپ 2023 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے سے محروم

مینڈس، جنہوں نے پہلی اننگز میں صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی، اپنی تال تلاش کرتے ہوئے کیمفر کو آؤٹ کر دیا، جب کہ ٹیکٹر کے رن آؤٹ سے آئرلینڈ شکست کے قریب آ گئی۔ جارج ڈوکریل نے 54 گیندوں پر 32 رنز میں چھ چوکے لگائے، حالانکہ مینڈس نے انہیں اور میک برائن کو آؤٹ کر کے اپنی چار وکٹیں مکمل کیں۔ اڈیر 29 گیندوں پر 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جے سوریا نے بینجمن وائٹ کی وکٹ سے آئرلینڈ کو دوسری بار آؤٹ کیا۔ سری لنکا اور آئرلینڈ اب پیر سے سیریز کے دوسرے ٹسٹ میں آمنے سامنے ہوں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details