ہوبارٹ:سری لنکا نے سپر 12 کے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر جیت کے ساتھ آغاز کیا۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کے سامنے 129 رنز کا ہدف دیا اور سری لنکن ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر اسے حاصل کر لیا۔ کوسل مینڈس نے شاندار 68 رنز کی اننگ کھیلی۔ وہیں دھننجے ڈی سلوا 31 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ دھننجے ڈی سلوا اور کوسل مینڈس نے پہلی وکٹ کے لیے 63 رنز کی شراکت کی۔ Sri Lanka vs Ireland in T20 World Cup
آئرلینڈ نے ہیری ٹیکٹر (45) اور پال اسٹرلنگ (34) کی اننگز کی مدد سے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 لیگ میں سری لنکا کے سامنے 129 رنز کا ہدف دیا۔ بتدائی جھٹکوں کے بعد اسٹرلنگ نے آئرلینڈ کی اننگز کی ذمہ داری سنبھالی، حالانکہ وہ 25 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے ٹیکٹر نے آئرلینڈ کی اننگز کو سہارا دیا، حالانکہ سری لنکا نے رن ریٹ کو قابو میں رکھا۔ ٹیکٹر نے 42 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ ان کی جدوجہد کا خاتمہ بنورا فرنینڈس نے کیا۔