کرن رجیجو نے ٹویٹ کر کے اطلاع دی کہ کورونا کی دوبارہ جانچ کرانے پر ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو کورونا پازیٹیو - کووڈ 19
وزیر کھیل کرن رجیجو کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'کووڈ 19 کے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کے بعد آج میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کر رہا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں جو حال ہی میں میرے رابطے میں آئے ہیں۔ میں جسمانی طور پر فٹ اور ٹھیک ہوں۔'
واضح رہے کہ مرکزی وزارت صحت کے مطابق بھارت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 1300 سے زیادہ اموات کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ اموات درج کی گئی۔