آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن تھائی لینڈ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ Shane Warne Passes Away
شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
عالمی کرکٹ کی تاریخ میں اسپنرز میں ان سے زیادہ وکٹیں کسی کھلاڑی نے نہیں لیں۔
جموں و کشمیر سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرکے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔
انھوں ٹویٹ کیا کہ یہ خبر دکھ بھری ہے اور اس طرح کسی کا بھی کم عمری میں ہی کھو دینا انتہائی افسوسناک ہے۔ وہ آدمی ایک مکمل لیجنڈ تھا۔
قابل ذکر ہے کہ بارہ گھنٹے قبل ٹویٹ کرکے روڈے مورش کی موت پر تعزیت کی تھی۔
وارن نے اپنا آخری ٹویٹ 12 گھنٹے پہلے کیا تھا۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے روڈے مورش کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا۔
اس ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’روڈے مارش کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ وہ ہمارے عظیم کھیل کا لیجنڈ تھے اور بہت سارے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تحریک تھے۔ انھوں نے خاص طور پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو بہت کچھ دیا ہے۔