میڈرڈ:بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میچ کے اختتام کے بعد اسپین کی کپتان اولگا کارمونا کو والد کی وفات کی افسوسناک خبر سے آگاہ کیا گیا، اسپین فٹ بال حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس خبر کا انکشاف کیا گیا۔
اسپین نے ایک صفر سے فائنل جیت کر پہلی مرتبہ ویمن ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا، اولگا کارمونا نے 29 ویں منٹ میں انگلینڈ کے خلاف گول کیا۔
اسپینش فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق اولگا کارمونا کے والد کی وفات کا اعلان کر کے دکھ ہو رہا ہے، فٹ بالر کو یہ خبر ورلڈ کپ فائنل کے بعد ملی، اولگا اور ان خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔