رانچی: جھارکھنڈ کے رانچی میں واقع جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ ایک صفر سے آگے ہے۔ India vs South Africa 2nd ODI
شہباز احمد اس میچ میں ٹیم انڈیا کے لیے ڈیبیو کر رہے ہیں۔ انہیں ٹیم کے کوچ وی وی ایس لکشمن نے ون ڈے کیپ دی۔ وہیں جنوبی افریقہ کی جانب سے آج کیشو مہاراج کپتانی کر رہے ہیں۔ Shahbaz Ahmed debut
بھارتی ٹیم دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کی گئی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرے گی۔ سب سے پہلے بھارت کو اپنی فیلڈنگ میں مستعدی لانی ہوگی۔ کھلاڑیوں نے پہلے میچ میں غیر ضروری رنز دینے کے علاوہ ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر کے کیچ بھی چھوڑے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 139 رنز کی شراکت قائم کی جس کی وجہ سے بھارت کو قریبی میچ میں نو رنز سے شکست ہوئی۔ India vs South Africa 2nd ODI
بھارت کی پلیئنگ الیون:شیکھر دھون (کپتان)، شبمن گل، ایشان کشن، شریاس آئیر، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، شہباز احمد، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادو، محمد سراج، اویش خان
جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون:جے ملان، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، وین پارنیل، کیشو مہاراج (کپتان)، بی فورٹوئن، کاگیسو ربادا، اینریچ نورخیا