اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا،ہندوستان کی مایوس کن شروعات

India Vs South Africa Test Match باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ہندوستان نے آل راونڈر رویندر جڈیجہ کی جگہ آر ایشون کو ٹیم میں شامل کیا۔13 رنوں کے مجموعی اسکور پر روہت شرما پانچ رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا،ہندوستان کی مایوس کن شروعات
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا،ہندوستان کی مایوس کن شروعات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 2:29 PM IST

سنچورین:ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ گلے آوٹ فیلڈ کی وجہ سے تاخیر شروع ہوا۔میزبان جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

13 رنوں کے مجموعی اسکور پر روہت شرما پانچ رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔کایگسو ربادا نے کپتان روہر شرما کو پویلین کی راہ دیکھائی۔یشسوی جیسوال آٹھ رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔شبھمن گل میدان میں اترے ہیں

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے لئے دونوں ٹیموں کی فرسٹ الیون میں تبدیلی دیکھنے کوملی ہے۔ہندوستان نے آل راونڈر رویندر جڈیجہ کی جگہ آر ایشون کو ٹیم میں شامل کیا جبکہ جنوبی افریقہ نے لونگی اینگیڈی کی جگہ بارگر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بواوما نے کہاکہ ٹاس بہت ہی اہم تھا۔ہم نے پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بالنگ کریں گے۔قسمت نے ساتھ دیا اور ٹاس ہمارے حق میں آیا۔

انہوں نے کہاکہ ٹیم میں ایک تبدیلینے لونگی اینگیڈی کی جگہ بارگر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔چار مین فاسٹ بالر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ہمارے پاس ٹاپ اور میڈل آرڈر میں تجربہ کار بلے باز ہی۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2023 میں ہندوستان کے نوجوان کرکٹرز کی اجارہ داری

دوسری طرف ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے۔لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔ان فٹ رویندر جڈیجہ کی جگہ آر ایشون کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مڈیم فاسٹ بالر کشنا پرشید کو ٹیسٹ کیرئیر آغاز کرنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیم میں چار فرنٹ لائن فاسٹ بالر ہیں۔اس کے علاوہ آر اشون پر اسپین گیندبازی شعبہ سنبھالنے کی ذمہ داری ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details