اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بارش سے متاثر پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی - ہندوستان کو پانچ وکٹوں سے ہرائا

جنونی افریقہ نے ہندوستان کو بارش سے متاثرپہلے ٹی 20 انٹرنینشل میں ڈک ورتھ لوئس ضابط کے تحت پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔ South Africa Defeats India By 5 Wickets

بارش سے متاثر پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی
بارش سے متاثر پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 10:27 AM IST

پورٹ الزابتھ: ہندوستان کے سات وکٹوں کے نقصان پر 180 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے سلامی بلے بازوں رضا ہنرڈیکس اور متھیو برٹجکے نے پہلے وکٹ کے لئے 42 رن جوڑے۔متھیو برٹجکے 16 رن بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔کپتان ایڈن مارکرم نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 30 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

ہنری کلاسن کو محمد سراج نے سات رنوںکے انفرادی اسکور پر کیچ آوٹ کرایا۔ڈیوڈ میلر 17 رن بنا کر میکش کمار کے شکار بنے۔بارش کے سبب کھیل روکے جانے تک جنوبی افریقہ نے 13.5 اوورز میں پانچو وکٹوں کے نقصان پر 139 رن بنالئے تھے۔بارش کے بعد دوبارہ کھیل شروع ہوا تو جنوبی افریقہ کو 15 اوورز میں 152 رنوں ہدف ملا۔جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 154 رن بنا کر میچ جیت لیا۔

ہندوستان کی جانب سے میکش کمار کو دو جبکہ محمد سراج اور کلدیپ یادو کو ایک ایک وکٹ ملا۔

بین الاقوامی کرکٹ کے نئے سنسنی خیز کھلاڑی رنکو (ناٹ آؤٹ 68) اور کپتان سوریہ کمار یادو (56) کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 70 رن کی مفید شراکت کی مدد سے ہندوستان نے منگل کے روز یہاں ٹی-20 میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 19.3 اوورز میں سات وکٹ پر 180 رنز کا چیلنجنگ سکور بنایا۔

اس سے قبل سینٹ جارج پارک میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کی شروعات اس وقت اچھی نہیں رہی جب اس کے اوپنر یشسوی جیسوال اور شبھمن گل پہلے دو اوورز میں کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں کریز پر آنے والے سوریہ کمار یادیو نے تلک ورما (29) کے ساتھ تیزی سے اسکور کو آگے بڑھایا اور دونوں بلے بازوں نے 11 کے رن ریٹ سے 5.5 اوورز میں 55 رنز جوڑے لیکن اسی دوران ورما تیز رفتاری سے جیرالڈ کاٹزی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی گیند کو کاٹنے کی کوشش کرتے ہوئے اسے ڈیپ تھرڈ مین پر کھڑے کھلاڑی نے پکڑ لیا۔

نئے بلے باز رنکو سنگھ نے مڈل آرڈر میں اپنی افادیت ثابت کی اور میدان میں آتے ہی جنوبی افریقہ کے گیند بازوں پر حملے شروع کر دیے۔ سوریہ اور رنکو کے حملے سے حیران میزبان ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے اپنے باؤلرز کو تبدیل کرنا شروع کر دیا تاہم انہیں 14ویں اوور میں اس وقت کامیابی ملی جب سوریہ کمار تبریز شمسی کی گیند پر چوکا لگانے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ سوریا نے 36 گیندوں کی اپنی اننگز میں تین چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیم انڈیا کی پہلے بلے بازی، سوریہ کمار نے پاری کو سمبھالا

کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی رنکو کے کھیلنے کا انداز بالکل نہیں بدلا اور انہوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس دوران ہندوستان کو جیتیش شرما (1)، رویندر جڈیجہ (19) اور ارشدیپ سنگھ (0) کی صورت میں تین جھٹکے لگے۔ ہندوستانی اننگز میں تین گیندیں باقی تھیں کہ بارش نے کھیل روک دیا اور کھیل روک دیا گیا۔ تب تک رنکو اپنی ناقابل شکست اننگز میں نو چوکے اور دو چھکے لگا چکے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details