اردو

urdu

ETV Bharat / sports

حق اور کپ کی آئی سی سی خواتین کی ون ڈے رینکنگ میں اضافہ - آئی سی سی کی ایک ریلیز

ICC Womens ODI Ranking آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ سیریز کے بعد بنگلہ دیش کی اوپنر فرغانہ حق اور جنوبی افریقہ کی گیند باز ماریزان کپ کی خواتین کی ون ڈے آئی سی سی رینکنگ میں ایک اچھال آیا ہے۔

حق اور کپ کی آئی سی سی خواتین کی ون ڈے رینکنگ میں اضافہ
حق اور کپ کی آئی سی سی خواتین کی ون ڈے رینکنگ میں اضافہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 7:18 PM IST

دبئی:آئی سی سی کی ایک ریلیز کے مطابق دوسرے میچ میں 102 رن بنانے والی حق دو درجے ترقی کر کے اپنے کیرئیر کی بہترین 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں، جب کہ کپ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ میں 21 رن کے عوض دو وکٹیں لینے کے بعد ایک درجے اوپر اٹھ کر آٹھویں نمبر پر آگئی ہیں۔

سن لوئس ناٹ آوٹ 47 اور 34 رن کے اسکور کے بعد تین درجے کی چھلانگ لگا کر 22 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ تاجمین برٹس 50 اور 118 کے اسکور کے بعد 32 درجے ترقی کر کے 41 ویں نمبر اور دوسرے میچ میں 63 گیندوں پر ناٹ آوٹ 65 رن کی میچ وننگ اننگز کے بعد اینیک بوش 71 درجے کی چھلانگ لگا کر 70 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

نادین ڈی کلارک چار درجہ کی بہتری کے ساتھ 19 ویں اور نونکولیکو ملابا چھ مقام کے اضافے سے 24 ویں نمبر پر گھریلو ٹیم سے ٹیبل میں اوپر جانے والی گیندباز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2023 میں ہندوستان کے نوجوان کرکٹرز کی اجارہ داری

بنگلہ دیش کی لیگ اسپنر رابعہ خان چار درجے ترقی کرکے 52 ویں نمبر پر آگئی ہیں، جب کہ ریتو مونی دونوں فہرستوں میں آٹھ مقام آگے بڑھ کر بلے بازوں میں 68 ویں اور گیند بازوں میں چار درجے ترقی کرکے 90 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details