اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Sourav Ganguly Turns 50: سورو گنگولی کا آج 50 واں یوم پیدائش - گبگولی کا یوم پیدائش

سورو گنگولی کی پیدائش 8 جولائی سنہ 1972 میں مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ہوئی تھی۔ انہیں بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا اور وقت کے ساتھ یہ شوق جنون میں تبدیل ہوگیا۔ اسی جنون نے انہیں پوری دنیا میں مشہور کردیا۔

ہیپی برتھ ڈے سورو گنگولی
ہیپی برتھ ڈے سورو گنگولی

By

Published : Jul 8, 2022, 7:15 PM IST

کولکاتا میں پیدا ہونے والے سابق بھارتی کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی آج (08 جولائی 2022) اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کے یوم پیدائش کے خاص موقع پر بھارت کے عظیم کپتان اور کھلاڑیوں کے پسندیدہ سورو گنگولی کو سوشل میڈیا پر شائقین کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سورو گنگولی کی کپتانی میں اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے یوراج سنگھ نے دادا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور انہیں اپنا اچھا دوست بتایا۔

سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے سورو گنگولی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا اور لکھا، سالگرہ مبارک ہو دادا! آپ ایک شاندار دوست، ایک متاثر کن کپتان اور ایک سینئر کھلاڑی رہے ہیں جس سے کوئی بھی نوجوان سیکھنا چاہے گا۔ اس کے علاوہ پرگیان اوجھا اور ایس بدری ناتھ سمیت کئی کرکٹرز نے بھی مبارکباد پیش کی۔ سورو گنگولی کا شمار بھارت کے کامیاب کپتانوں میں ہوتا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں سورو گنگولی کے مداح انہیں پیار سے 'دادا' کہتے ہیں۔ گنگولی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے کئی تاریخی میچ جیتے ہیں۔ بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا میں ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انگلینڈ میں نیٹ ویسٹ ٹرافی پر قبضہ کیا۔ سنہ 2005 میں بھارتی ٹیم پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے میں بھی کامیاب رہی تھی۔

لارڈز میں شرٹ اتار کر جشن منایا :

لارڈز میں شرٹ اتار کر جشن منایا

تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں نیٹ ویسٹ سیریز کا آخری میچ کھیلا جا رہا تھا۔ اس میچ میں جیسے ہی بھارتی ٹیم نے 2 وکٹوں سے میچ جیتا، گنگولی نے اپنی جرسی اتار کر ہوا میں لہرا کر جیت کا جشن منایا۔ کرکٹ کی تاریخ میں گنگولی کے جشن کے اس انداز کو کوئی نہیں بھول سکتا۔ سابق بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف نے جس طرح جرسی اتار کر بھارتی دورے کا جشن منایا، وہ صرف انہیں جواب دینا چاہتے تھے۔

گنگولی نے 20 جون سنہ 1996 میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کی شروعات کی

گنگولی نے 11 جنوری سنہ 1992 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے یک روزہ کیریئر کی شروعات تھی جب کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ہنر دکھانے کا موقع 4 برسوں کے بعد ملا جب انہوں نے 20 جون سنہ 1996 میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کی شروعات کی۔

سنہ 2000 میں میچ فکسنگ میں کچھ کھلاڑیوں کے ملوث ہونے کے معاملے کے بعد گنگولی کا نام بطور کپتان پیش کیا گیا اور انہوں نے ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی، ان کا شمار بھارت کے کامیاب کپتانوں میں ہوتا ہے۔ سنہ 2003 کا عالمی کپ گنگولی کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوا جب انہوں نے اپنی قیادت میں ٹیم کو عالمی کپ فائنل میں پہنچایا تھا لیکن بدقسمتی سے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گنگولی نے 11 جنوری سنہ 1992 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے یک روزہ کیریئر کی شروعات کی تھی

گنگولی نے بھارتی ٹیم کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں 424 میچوں میں 18575 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان ہی میچوں میں 132 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ گنگولی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 113 میچ کھیلے، 188 اننگز میں 42.2 کی اوسط سے 7212 رنز بنائے اور ون ڈے میں 311 میچز کھیل کر 300 اننگز میں 41.0 کی اوسط سے 11363 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 32 اور ون ڈے میں 100 وکٹیں ہیں۔

سورو گنگولی نے سچن ٹنڈولکر کے ساتھ اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ رنز اور سب سے زیادہ سنچریوں کی شراکت داری کی ہے۔ دونوں نے مل کر 176 ون ڈے کھیلے، جس میں انہوں نے دنیا میں سب سے زیادہ 8227 رنز کی شراکت داری کی۔

سورو گنگولی نے سچن ٹنڈولکر کے ساتھ اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ رنز اور سب سے زیادہ سنچریوں کی شراکت داری کی

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے 2019 میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کے صدر کا عہدہ سنبھالا۔ گنگولی بی سی سی آئی کے 39ویں صدر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details