ٹوکیو:ژانگ نے سندھو پر 21-12، 21-13 سے فتح حاصل کرنے میں صرف 32 منٹ کا وقت لیا۔ ٹاپ ہندوستانی شٹلر اس سال 13 بی ڈبلیو ایف مقابلوں میں ساتویں بار پہلے مرحلے سے باہر ہوئی ہیں۔
سابق عالمی چیمپیئن اگست 2022 میں انجری سے واپسی کے بعد سے اپنی لے تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں اور خراب پرفارمنس کے بعد بی ڈبلیو ایف خواتین کی درجہ بندی میں 17ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ سندھو نے اس سال میڈرڈ ماسٹرز میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کی جہاں وہ دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔
سندھو نے حال ہی میں 2003 کے آل انگلینڈ چیمپیئن محمد حفیظ ہاشم کو اپنا نیا کوچ بنایا اور وہ اگلے سال پیرس میں ہونے والے اولمپکس سے قبل اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی امید کر رہی ہیں۔
دریں اثنا، ساتوکسائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے انڈونیشیا کے لیو راولی کارنینڈو اور ڈینیل مارٹن کو 21-16، 11-21، 21-13 سے شکست دیکر دوسرے مرحلے میں آگے بڑھنے کے لیے اپنی کارکردگی کو جاری رکھا۔ تیسرے سیڈ ہندوستانی جوڑی کا دوسرے راؤنڈ میں ڈنمارک کے جیپے بے اور لاسے مولہیڈے سے مقابلہ ہوگا۔