اردو

urdu

ETV Bharat / sports

WTC Final 2023 شبھمن گل آئی پی ایل اور ٹیسٹ کے فرق سے بخوبی واقف - آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ڈبلیو ٹی سی 2023 کا فائنل میچ انگلینڈ کے اوول میں سات جون سے کھیلا جائے گا۔ بھارت کے نوجوان کھلاڑی شبھمن گل نے کہا کہ 'آئی پی ایل میں کارکردگی سے آپ کو تھوڑا سا اعتماد ملتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہاں منظر بالکل مختلف ہے اور یہ ایک مختلف میچ ہے۔" Shubman Gill on WTC Final

شبھمن گل آئی پی ایل اور ٹیسٹ کے فرق سے بخوبی واقف
شبھمن گل آئی پی ایل اور ٹیسٹ کے فرق سے بخوبی واقف

By

Published : Jun 6, 2023, 1:34 PM IST

لندن: نوجوان باصلاحیت بلے باز شبھمن گل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 میں شاندار کارکردگی سے اعتماد ملا ہے لیکن وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے مختلف حالات سے بخوبی واقف ہیں۔ گل نے 28 مئی کو ختم ہونے والے آئی پی ایل میں 17 اننگز میں 890 رنز بنائے جس میں تین سنچریاں بھی شامل تھیں۔ گل نے بھلے ہی اپنی غیر معمولی بلے بازی کی بنیاد پر آئی پی ایل میں اورنج کیپ جیتی ہو، لیکن ان کا ماننا ہے کہ ڈبلیو ٹی سی فائنل ایک مختلف میچ ہے۔ گل نے اتوار کو آئی سی سی کے ساتھ بات چیت میں کہا ، "آئی پی ایل میں کارکردگی سے آپ کو تھوڑا سا اعتماد ملتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہاں منظر بالکل مختلف ہے اور یہ ایک مختلف میچ ہے۔"

انہوں نے کہا، "یہ بھی اس کی خاص بات ہے۔ پچھلے ہفتے ہم مختلف ماحول میں مختلف کرکٹ کھیل رہے تھے۔ یہ ایک نیا چیلنج ہے اور یہی چیز ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بناتی ہے۔" بدھ سے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔ ہندوستان نے اس سے قبل 2021 میں بھی ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جگہ بنائی تھی، حالانکہ اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس میچ میں بالترتیب 28 اور آٹھ رنز بنانے والے گیل نے کہا کہ وہ یقینی طور پر ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا، “ہم کچھ چیزوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو ہم نے بطور ٹیم اور خاص طور پر اس میچ میں ایک بیٹنگ گروپ کے طور پر سیکھی ہیں۔ امید ہے کہ ہم پچھلی بار کی گئی غلطیوں کو سدھارنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔"

یہ بھی پڑھیں: WTC Final انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے نظم و ضبط اہم، روہت شرما

تجربہ کار بلے باز چیتشور پجارا اس ہفتے ہندوستان کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف پانچ سنچریاں بنانے والے پجارا کا ماننا ہے کہ ان کی ٹیم میچ کے لیے بہت اچھی طرح سے تیار ہے۔پجارا نے آئی سی سی کو بتایا، "ہم نے بہت اچھی تیاری کی ہے ۔زیادہ تر کھلاڑیوں نے یہاں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہے اور ان میں سے کچھ نے کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "آپ کو اس تجربے کی ضرورت ہے... ہم ایک دوسرے کی طاقت کو جانتے ہیں اور ہم نے آسٹریلیا کے خلاف بھی کافی کرکٹ کھیلی ہے، اس لیے ہم جانتے ہیں کہ حریف ٹیم سے کیا امید رکھنی چاہیے۔"

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details