نئی دہلی: گجرات ٹائٹنز نے شبھمن گل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے لیے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ گجرات فرنچائز کے باضابطہ اعلان کے مطابق شبھمن گل آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے لیے ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ گل پہلی بار آئی پی ایل میں کسی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ گجرات ٹائٹنز کی کپتانی ملنے پر گل نے کہا کہ مجھے گجرات ٹائٹنز کی کپتانی سنبھالنے پر خوشی اور فخر ہے اور اتنی اچھی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے مجھ پر اعتماد کرنے پر فرنچائز کا شکریہ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دو غیر معمولی سیزن رہے ہیں اور میں کرکٹ کے اپنے دلچسپ برانڈ کے ساتھ ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ واضح رہے کہ اتوار کو گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا ممبئی انڈینس میں چلے گئے تھے۔ ممبئی نے 15 کروڑ روپے میں ہاردک کو اپنی ٹیم میں شامل کرکے آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی تجارت کی تھی۔ آئی پی ایل 2024 کے لیے نیلامی 19 دسمبر کو دبئی میں ہوگی۔