نئی دہلی:نیوزی لینڈ کے خلاف حیدرآباد میں نوجوان اوپنر شبمن گل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کی۔ شمبن گل کی 208 رنز کی بدولت ٹیم انڈیا نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں گیل کو مین آف دا میچ منتخب کیا گیا۔ شبمن گل کے ڈبل سنچری کے بعد ان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ویڈیو میں گل فلڈنگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور شایقئن انہیں سارا سارا کہہ کر پکار رہے ہیں۔ گل ڈبل سنچری بنانے کے بعد سوشل میڈیا سے لے کر کھیلوں کی دنیا تک ہر جگہ سرخیوں میں ہیں۔
ویڈیو کے تعلق سے کہاجارہا ہے کہ یہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے آخری ون ڈے کا ہے۔ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو اس وقت کا جب شبمن گل باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے، تبھی اسٹینڈ پر بیٹھے شائقین انہیں 'سارا سارا' کہہ کر پکار نے لگے۔ اس ویڈیو کے حوالے سے گل نے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔