ممبئی:بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز گل چنئی میں ہی رہیں گے اور میزبان ٹیم کے اگلے ورلڈ کپ میچ کے لیے دہلی نہیں جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے، ”ہندوستانی ٹیم کے بلے باز شبھمن گل 9 اکتوبر کو ٹیم کے ساتھ دہلی نہیں جائیں گے۔بیماری کی وجہ سے اوپننگ بلے باز آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں ہونے والے پہلے میچ میں نہیں کھیل سکے تھے۔ وہ 11 اکتوبر کو دہلی میں افغانستان کے خلاف اگلے میچ میں بھی نہیں کھیلیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ چنئی میں میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں رہیں گے۔جلد ہی وہ مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔گل حالیہ دنوں میں ہندوستان کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ون ڈے کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں اور ون ڈے میں بلے بازوں کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے اور اب وہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔