اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Shubman Gill on Rohit Sharma میری اور روہت کی بلے بازی کا اندازمختلف، گل

نوجوان ہندوستانی بلے باز شبھمن گل کا کہنا ہے کہ ان کی اور کپتان روہت شرما کی بلے بازی کا متضاد انداز ان کی کامیاب شراکت کی وجہ ہے۔

میری اور روہت کی بلے بازی کا اندازمختلف: گل
میری اور روہت کی بلے بازی کا اندازمختلف: گل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 8:18 PM IST

نئی دہلی:بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز گل کے حوالے سے کہاکہ میرے خیال میں وہ (روہت) جن علاقوں کو نشانہ بناتے ہیں وہ مجھ سے کچھ مختلف ہیں۔ انہیں پاور پلے میں ہوائی شاٹس کھیلنا پسند ہے۔ میں ایک ایسا کھلاڑی ہوں جو فیلڈرز کے درمیان جگہ تلاش کرکے چوکے لگانا پسند کرتا ہوں، جب کہ وہ چھکے مارنا پسند کرتے ہیں۔ لہذا مجھے لگتا ہے کہ یہ مجموعہ اچھا کام کرتا ہے."

گل اور روہت نے 76.11 کی اوسط سے نو پارٹنرشپ میں 685 رنز جوڑے ہیں۔ اوپننگ جوڑی کے طور پر ان کی کارکردگی اور بھی بہتر ہے جہاں گل-روہت کی اوسط 85.37 ہے۔ اس جوڑی کی کارکردگی ایشیا کپ اور آئندہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

روہت کے ساتھ بلے بازی پر، گل نے کہا کہ کپتان ہر کسی کو اپنا فطری کھیل کھیلنے کی آزادی دیتے ہیں۔

گِل نے کہاان کے (روہت) ساتھ اننگ کا آغاز کرنا بہت اچھا لگتا ہے، خاص طور پر یہ جانتے ہوئے کہ ساری توجہ ان پر ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے بلے باز اپنے آپ کو ظاہر کریں اور جس طرح کھیلنا چاہتے ہیں اسی طرح کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں؛Nepal Cricket Team ایشیا کپ کیلیے نیپال کی ٹیم بدھ کے روز پاکستان پہنچے گی

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح وہ کھلاڑیوں کو مکمل آزادی دیتے ہیں کہ وہ کس طرح اپنا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔ہندوستان اپنی ایشیا کپ مہم کا آغاز روایتی حریف پاکستان کے خلاف 2 ستمبر کو کینڈی میں کرے گا، جب کہ اس کی ورلڈ کپ مہم 8 اکتوبر کو چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہوگی۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details