ممبئی:بی سی سی آئی ٹی وی پر ایک ویڈیو میں شریاس نے کہاکہ یہ چوٹ مجھے کچھ عرصے سے پریشان کر رہی تھی۔ لیکن میں انجیکشن لگا کر زیادہ سے زیادہ میچ کھیلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم ایک وقت ایسا آیا جب میں سمجھ گیا کہ اب مجھے سرجری کرانی پڑے گی۔ فزیو اور ماہرین نے بھی کہا کہ یہی بہترین آپشن ہوگا۔ دراصل میری رگوں کے درمیان ایک دباؤ سا تھا۔ سلیپڈ ڈسک میں اتنا دردناک درد تھا کہ یہ میری نسوں کو دبا رہا تھا اور میرے پیر کے انگوٹھے تک پہنچ رہا تھا۔ یہ خوفناک تھا اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ مجھے کتنی تکلیف ہوئی تھی۔
بالآخر اپریل میں شریاس کی لندن میں سرجری ہوئی اور اس کے بعد انہیں تین ہفتے ڈاکٹروں کی نگرانی میں گزارنے پڑے۔ اس کے بعد انہیں تین ماہ کی بحالی کے لیے این سی اے بھیج دیا گیا۔ یہ عمل گزشتہ ہفتے اس وقت ختم ہوا جب انہیں این سی اے کے چیف آف میڈیکل اسٹاف نتن پٹیل نے چند وارم اپ میچوں میں جانچنے کے بعد انتخاب کے لیے ہری جھنڈی دے دی۔