اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Shreyas Iyer on Surgery شریاس ایر کا کمر کی سرجری کرانے سے انکار - شریاس ایر نے سرجری کا فیصلہ نہیں کیا

بھارتی بلے باز شریاس ایر کو پچھلے کچھ مہینوں میں کمر کی انجری کے مسئلے سے دوچار دیکھا گیا ہے۔ حالانکہ شریاس ایر نے ون ڈے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الحال کمر کی سرجری کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ Shreyas Iyer yet to decide on surgery

شریاس ایر کا کمر کی سرجری کرانے سے انکار
شریاس ایر کا کمر کی سرجری کرانے سے انکار

By

Published : Mar 24, 2023, 8:55 AM IST

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایر نے اس سال گھریلو سرزمین میں منعقد ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الحال کمر کی سرجری کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ جمعرات کو کرک بز کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ایئر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آپریشن کرانے کے بجائے بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بحالی میں وقت گزاریں گے۔ واضح رہے کہ ائیر کو گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر کر دیا گیا تھا۔ وہ فروری میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں واپس آئے تھے لیکن چوتھے ٹیسٹ میں ہیمسٹرنگ انجری کے باعث دوبارہ بیٹنگ نہیں کر سکے۔

اس پریشانی کی وجہ سے ائیر آئی پی ایل کے ابتدائی میچز نہیں کھیل پائیں گے اور سرجری کے بعد وہ تقریباً چھ ماہ تک کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق این سی اے نے ائیر کو سرجری کرانے کا مشورہ دیا ہے لیکن ائیر، جو اکتوبر نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھارت کی مہم کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں، فی الحال اس کے بغیر فٹنس برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبئی میں مقیم ریڑھ کی ہڈی کے ماہر ابھے نینے نے ائیر کو 10 دن آرام کرنے کو کہا تھا۔ ماہرین کے مشورے کے بعد وہ فی الحال ممبئی میں اپنے گھر پر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details