نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شیوم دوبے افغانستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بلے اور گیند سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ اس کے باوجود سیریز میں شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ شیوم نے افغانستان کے خلاف پہلے دو میچوں میں طوفانی بلے بازی کرکے 2 نصف سنچریاں بنائیں اور گیند کے ساتھ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شیوم دوبے نے پہلے بولنگ کرتے ہوئے 2 اوورز میں 9 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کیا اور پھر 40 گیندوں پر 5 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 60 رنز کی اننگز کھیلی اور بھارت کو 6 وکٹوں سے میچ جیتانے میں اہم کردار ادا کیا۔