ممبئی: بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز میں شیکھر دھون بھارتی ٹیم کے کپتان بن سکتے ہیں۔ ایک نیوز ایجنسی نے بی سی سی آئی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ اس سیریز میں آسٹریلیا میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل بھارت کے تمام کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا۔ کپتان روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا جیسے اہم کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اس صورتحال میں شیکھر دھون کو کپتانی ملنا یقینی ہے۔ اس کے علاوہ وی وی ایس لکشمن کو اس سیریز میں بھارت کا کوچ بنایا جا سکتا ہے۔ Shikhar Dhawan to lead India in ODIs against South Africa
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں برس 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل بھارت 28 ستمبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے کھیلے گا۔ پہلا ٹی 20 میچ 28 ستمبر کو ترواننت پورم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 2 اکتوبر 2022 کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد آخری ٹی 20 میچ 4 اکتوبر کو اندور میں کھیلا جائے گا۔