اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Emerging Cricketer Sheikh Rasheed: آندھرا پردیش کا ابھرتا کرکٹر شیخ رشید

ریاست آندھرا پردیش کے Emerging Cricketer from Andhra Pradesh شیخ رشید بھارتی کرکٹ میں ابھرتے ہوئے بلے باز کے طور پر لوگوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے دبئی میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ میں نمایاں کاکردگی کا مظارہر کرتے ہوئے ٹیم کو خطابی جیت دلائی ہے۔

By

Published : Jan 2, 2022, 12:34 PM IST

تصویر: بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر
تصویر: بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر

آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے شیخ رشید ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں جنہوں نے دبئی میں کھیلے گئے انڈر19 ایشیاکپ کرکٹ Under 19 Asia Cup میں نمایاں مظاہرہ کیا۔

انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم نے فائنل مقامبلے میں سری لنکا کو شکست دے کر کپ اپنے نام کیا۔

شیخ رشید کا تعلق تیلگو ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور سے ہے۔ وہ باصلاحیت بلے باز ہیں۔ ان کے والد شیخ ولی نے انہیں اس مقام پر لانے کے لیے سخت محنت کی اور ان کی تربیت کے لیے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور منتقل ہوگئے۔ جہاں ان کو معمولی کام کر کے اپنے خاندان کی کفالت کرناپڑا۔

شیخ رشید میں کافی زیادہ صلاحیت ہے اور اس صلاحیت کو ان کے کوچ کرشنا راؤ نے محسوس کیا جن کا کہنا ہے کہ رشید صورتحال کے لحاظ سے کھیل میں تبدیلی لانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

اس تعلق سے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اندرسین اور ایس بی آئی کے ریجنل منیجر سریکانت نے ا ن کے خاندان کی کافی مدد کی جس کے لیے وہ ان دونوں شخصیا ت کے کافی ممنون ومشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اندرسین ریڈی ہر سال مناسب آلات کی فراہمی کے لیے آٹھ برس سے ان کی مددکررہے ہیں جب کہ سریکانت نے ان کے والد کو لون ری کوری ایجنٹ کے طور پر ملازمت کے حصول میں مدد کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details