حیدرآباد: بھارتی تیز گیند باز محمد شامی نے پاکستان کے سابق کھلاڑی حسن رضا کے عجیب و غریب الزامات لگانے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ شرم کرو یار اور کبھی تو دوسروں کی کامیابی کو انجوائے کیا کرو، یہ آئی سی سی ورلڈ کپ ہے آپ کا لوکل ٹورنامنٹ نہیں ہے۔ دراصل حسن رضا نے جاری ورلڈ کپ میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کو مختلف گیندیں دی جا رہی ہے جو زیادہ سوئنگ کرتی ہے۔
اس دعوے کے بعد پاکستان کے ہی بہت سے سابق کھلاڑیوں نے حسن رضا کی تنقید کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ ہمیں دنیا کے سامنے شرمندہ نا کریں اور اب بھارت کے تیز گیندباز محمد شامی نے حسن رضا کو اپنے انسٹا گرام پر سخت جواب دیا ہے۔
محمد شامی نے بدھ کو اپنے انسٹا گرام پر اپ لوڈ کی گئی ایک اسٹوری میں لکھا کہ شرم کرو یار، گیم پر فوکس کرو، نا کی فالتو بکواس پر، کبھی تو دوسروں کی کامیابی کو انجوائے کیا کرو، یہ آئی سی سی ورلڈ کپ ہے آپ کا لوکل ٹورنامنٹ نہیں ہے اور آپ پلیئر ہی تھے نا۔ وسیم بھائی نے بہت اچھے سے سمجھایا تھا پھر بھی، آپ کو اپنے پلیئر اپنے وسیم اکرم پر یقین نہیں ہے۔ اپنی تعریف میں لگے ہیں جناب۔