جوہانسبرگ: میڈیم تیز گیند باز شاردل ٹھاکر (61 رن پر 7 وکٹ) کے کریئر کی بہترین گیندبازی سے بھارت نے جنوبی افریقہ IND vs SA 2nd Test کو دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن منگل کے روز پہلی اننگز میں 229 رن پر سمیٹ کر پہلی اننگز میں بڑی سبقت حاصل کرنے سے روک دیا۔
بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 85 رن بنا لیے ہیں اور اس کے پاس 58 رن کی اہم برتری ہوگئی ہے۔ جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 27 رن کی سبقت حاصل تھی۔