دہلی کیپٹلس نے منگل کو سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو انڈین پریمیئر لیگ 2022 کے لیے اپنا نیا اسسٹنٹ کوچ نامزد کیا ہے۔ Shane Watson joins Delhi Capitals as assistant coach
اس سے قبل ڈی سی کوچنگ اسٹاف میں رِکی پونٹنگ (ہیڈ کوچ)، پروین آمرے (اسسٹنٹ کوچ)، اجیت اگرکر (اسسٹنٹ کوچ) اور جیمز ہوپس (بولنگ کوچ) شامل ہیں۔ Ricky Ponting head coach of Delhi Capitals
شین واٹسن نے کہا کہ 'آئی پی ایل دنیا کا بہترین ٹی 20 ٹورنامنٹ ہے۔ رِکی پونٹنگ کے ساتھ کام کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ وہ بطور کپتان ایک حیرت انگیز رہنما تھے اور اب وہ دنیا کے بہترین کوچز میں سے ایک ہیں۔ میں ڈی سی کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔' Shane Watson on IPL
وائٹ بال کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک مانے جانے والے واٹسن 50 اوور کے فارمیٹ میں 2007 اور 2015 میں آسٹریلیا کی دو ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ 2012 کے T20 ورلڈ کپ میں انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
190 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے واٹسن نے 7000 سے زیادہ رنز اور 200 سے زائد وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔