ممبئی: آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز نے اعلان کیا ہے کہ 2015 میں بطور بولنگ کوچ شروع ہونے والا شین بانڈ کا کامیاب دور 9 سال کے عرصے کے بعد ختم ہو گیا ہے۔ ممبئی انڈینز کے بولنگ کوچ کے طور پر شین بانڈ نے چار آئی پی ایل ٹرافی جیتی اور ٹیم کے ساتھ ان کا کیریئر شاندار رہا ہے۔
Bowling coach Shane Bond بولنگ کوچ شین بانڈ کا ممبئی انڈینز سے معاہدہ ختم
ممبئی انڈینز کو چار مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بولنگ کوچ شین بانڈ نے 9 برس بعد ممبئی انڈینز سے جدا ہوگئے ہیں اور اب ان کی جگہ سری لنکا کے لستھ ملنگا ممبئی انڈینز کے نئے بولنگ کوچ ہوں گے۔
Published : Oct 18, 2023, 4:51 PM IST
دریں اثنا، شین بانڈ نے کہا کہ میں امبانی خاندان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انھوں نے گزشتہ نو سیزن کے لیے ایم آئی ون فیملی کا حصہ بننے کا موقع دیا۔ میدان کے اندر اور باہر بہت سی خوبصورت یادوں کے ساتھ یہ ایک ناقابل یقین تجربہ رہا ہے۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے بہت سارے عظیم کھلاڑی اور اسٹاف کے ساتھ کام کرنے اور مضبوط تعلقات بنانے کا موقع ملا۔ میں ان سب کو یاد کروں گا اور مستقبل کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کروں گا۔ ساتھ ہی ایم آئی پلٹن کے سپورٹ کے لیے شکریہ۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے تیز گیندباز شین بانڈ نے 2015 میں ممبئی انڈینز کے بولنگ کوچ کا عہدہ سنبھالا اور 2015، 2017، 2019 اور 2020 میں ممبئی انڈینز نے چار مرتبہ ٹائٹل بھی جیتا۔ جس کی وجہ سے بانڈ ایم آئی فرنچائز کی تاریخ کے سب سے ممتاز اور معروف کوچز میں سے ایک بن گئے۔ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے افتتاحی ایڈیشن میں ایم آئی امارات 'MI Emirates' کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی ان کا آغاز شاندار تھا۔ جہاں ان کا کردار بین الاقوامی کھلاڑیوں کے تجربے کو مقامی ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے ساتھ ملانا تھا۔